
راولپنڈی(بیورورپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحی کے موقع پر ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید جوانوں کیساتھ منائی، آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل کے مطابق عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کیساتھ منائی، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا،آرمی چیف نے عیدالاضحی کی نماز بھی جوانوں کیساتھ اگلے مورچوں پر ادا کی، نماز عید کے بعد وطن کی ترقی و استحکام ،شہدا کے ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور جوانوں کے عزم و حوصلے ،پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، بلند حوصلے، غیرمعمولی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی،فیلڈ مارشل نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا مورچوں پر اہل خانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے، عید پر گھر والوں سے دور رہنا مادر دفاع وطن کے اعلیٰ قومی مقصد کو پورا کرتا ہے،آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد اور شہدا، غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔