
سعودیہ ،ایران، ترکیہ ،آذر بائیجان اور تاجکستان کے دورے کامیاب رہے
لاہور(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑنے وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی،اللہ کا شکر ہے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ نے سرخرو کیا، پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں چت کیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی تھی جن کی قیادت میں اللہ نے ہمیں کامیابی دی، اللہ کا خاص کرم ہے ہمارے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھلے ،سعودی عرب ،ایران، ترکیہ ،آزر بائیجان اور تاجکستان کے دورے کامیاب رہے، پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کا یہ دورہ ایک تاریخی دورہ تھا، دنیا نے دیکھا ہمارا بیانیہ سچ پر مبنی تھا، بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت جنگ بھی ہارا اور مار بھی کھائی اور دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے، نریندر مودی آج سرینڈر مودی بن چکا ہے۔