14-06-2025

پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: رانا ثنا
تحریک سے کارکنوں کیلئے صرف مشکلات پیدا ہو ں گی ، غلط فہمی بھی دور ہوجائیگی



ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں،مشیر وزیر اعظم

فیصل آباد (بیورورپورٹ) مشیروزیر اعظم رانا ثنا نے کہا ہے پی ٹی آئی احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے ، کچھ حاصل نہیں ہوگا،پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائیگی ،تحریک سے اپنے کارکنوں کیلئے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی،پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے،مشیر وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں، اورچارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں،24 کروڑ عوام مہنگائی اور افراط زر کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں،سیاست بعد کا کام ہے، سب سے پہلے معیشت کو سنوارنا ضروری ہے ،ن لیگ بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ کے بعد انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے اور پھر سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی۔