اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی بجٹ کے موقع پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا،وفاقی بجٹ کے موقع پر سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کی کال دیدی، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت ملک بھر سے ہزاروں ملازمین اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے، رحمن علی باجوہ نے کہا سرکاری ملازمین اپنے حقوق کیلئے پرعزم اور ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،اگیگا پاکستان کیساتھ کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے، تنخواہوں میں تفریق ختم ،30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے۔