14-06-2025

سینٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا


اسلا م آباد (بیورورپورٹ)سینٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کر لیا گیاجس میں مالیاتی بل 2025 پیش کیا جائے گا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ، وزیر خزانہ اورنگزیب مالیاتی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل پر سفارشات بھی پیش کریں گے،اجلاس میں مالیاتی بل 2025 پیش کیا جائیگا، بلز پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا،وزیر خزانہ اورنگزیب مالیاتی بل پر سفارشات پیش کرنے کیلئے تحریک بھی پیش کریں گے،سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 سے متعلق رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائیگی،کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ترمیمی بل2024اورپرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ترمیمی بل2024سے متعلق رپورٹس بھی اجلاس کا حصہ ہوں گی۔