14-06-2025

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 ،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز
صوبائی حکومتیں بھی بجٹ پیش کریں گی، تنخواہوں، پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دیگی



اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئندہ مالی کے بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا،رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان ہے،وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گی جس کیساتھ ہی ملک میں مالی سال2025-26کیلئے معاشی حکمت عملی کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔