برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے،رہنما پیپلزپارٹی
لندن (مشرق نیوز)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمن نے کہا بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے،بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی،3 روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔