14-06-2025

لکی مروت میں 3 دہشتگرد مارے گئے، پولیس اہلکار بھی شہید
کوٹ کشمیر میں مقامی امن کمیٹی اور پولیس کی دہشتگردوں کیساتھ شدید جھڑپ



مارے گئے دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر چھوٹا وسیم بھی شامل،اسلحہ بر آمد

لکی مروت(نمائندہ مشرق)لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں مقامی امن کمیٹی اور پولیس کی دہشتگردوں کیساتھ شدید جھڑپ میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور ایک پولیس کا جوان شاہد اللہ بھی جام شہادت نوش کرگیا،پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی مقابلے کے بعد دہشت گردوں نے مکان میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو ڈھال بنالیا جس پر کافی دیر تک مقابلہ جاری رہا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا،مارے جانے والے دہشت گردوں میں ایک مقامی کمانڈر چھوٹا وسیم شامل ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔