سچا خواب، ستھرا پنجاب،عید الاضحی پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ، عوام نہال، وزیراعلی کااظہار اطمینان ،متعلقہ اداروں کو شاباش
لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دیدی،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں،مریم نواز نے کہا ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں یہ نہیں ہوگا، عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، 2 لاکھ تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا، پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ ریونیو کے نئے مواقع دریافت کریں،مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نوازکاستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا،عید الاضحی کے موقع پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم ہو گیا،ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے ، وزیراعلیٰ مریم نوازاور ٹیم کو سراہتے رہے، مریم نواز نے صفائی پر اطمینان کااظہار کیا، وزیراعلیٰ عید،عید کے دوسرے اور تیسرے روز صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں ، مریم نواز نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی،ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کیلئے خود فیلڈ میں نکل آئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔