14-06-2025

تعفن بھری فضائوں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیں،آپ کراچی کو بھی صاف کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے
حسد کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا،ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر:میئر کراچی کے بیان پر ردعمل



لاہور(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلی پنجاب کا گرائونڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ،انتظامیہ اور وزرا ء گرائونڈ پر موجود ہیں، مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے، پنجاب میں 1لاکھ40ہزار ورکرز فیلڈ میں کام کررہے ہیں، 2 دن سے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا ء کی فوج منظرعام سے غائب ہے،سندھ کی تعفن بھری فضائوں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیںجبکہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں، پچھلے 16سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا ہے،عظمی بخاری نے کہا سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا،ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔