14-06-2025

حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع


اسلام آباد (بیورورپورٹ) حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچے گی،ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر 11 جون کو 7 پروازیں حجاج کرام کو واپس لیکر پہنچیں گی، حجاج کرام کی پہلی پرواز11 جون کی صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز ایس وی 3722 9 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، تیسری پرواز 11 جون کو ہی لاہور میں 11 بج کر 50 منٹ پر ، چوتھی حج پرواز 11 جون کو 12 بجکر 10 منٹ اسلام آباد میں لینڈ کرے گی، پانچویں پرواز 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی جبکہ چھٹی پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر کراچی پہنچے گی،حجاج کرام کی ساتویں پرواز 2 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی ، آٹھویں پرواز12 جون کو صبح 5 بجکر 20 منٹ اسلام آباد پہنچے گی،حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔