14-06-2025

ن لیگ والے عوام کو نہیں خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں:پرویز الٰہی


لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں،ن لیگ والے کہتے ہیں جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ، شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔