ڈی آئی خان (بیورورپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے،ڈی آئی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللہ حافظ ہے، وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔