14-06-2025

2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے: مزمل اسلم
مہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا،بڑی صنعتوں میں 1.5 فیصد کمی ہوئی



گندم، گنا، چاول اور مکئی سمیت سب گرائوٹ کا شکار ہیں،مشیر خزانہ کے پی

پشاور (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے حکومت کے مطابق سال کے اختتام پر جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، پچھلے سال حکومتنے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا، 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، 2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر شرح نمو 6.4 فیصد تھی، آبادی اڑھائی فیصد بڑھ رہی ہے، شرح نمو 3 سال سے اوسط ڈیڑھ فیصد ہے،مزمل اسلم نے کہامہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا، گندم، گنا، چاول اور مکئی سمیت سب گرواٹ کا شکار ہیں، وفاقی حکومت خود کہہ رہی ہے بڑی صنعتوں میں 1.5 فیصد کمی ہوئی،مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مزیدکہا پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر ملک کا قرض 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، پی ڈی ایم حکومت کے بعد ملک کا قرض 75ہزار ارب ہو چکا ہے۔