حکومت کی کوشش ہو گی بجٹ میں مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے،گفتگو
نارووال( بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے رواں ہفتے نیا بجٹ پیش کیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہو گی مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے، یکم اپریل 2022کو پچھلی حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئی تھی، بینکوں کا پالیسی ریٹ 23فیصد سے 11فیصد پر آچکا ہے، مزید کمی کا امکان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ضرورت یہ ہے ہم استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو پائیدار راستے کی ترقی پر ڈالیں،وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے بجٹ میں تجاویز دیں عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالا جائے، ملک کے اندر ٹیکس چوری پر قابو پایا جائے ،معاشی شعبے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے شہریوں کو چاہیے اپنی آمدن سے ٹیکس ادا کرے۔