اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا ،عالمی معیشتوں کا سہارا لیتے ہوئے کانفرنس کی، غربت کی شرح 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے ،گزشتہ 3سالوں میں 3کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، گلف ممالک اور نیوزی لینڈ کی آبادی بھی 3کروڑ نہیں،شیخ وقاص اکرم نے کہا ان کے تیسرے سال میں گروتھ 1.5 فیصد ہے ، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے، عوام معاشی طور پر یتیم ہو گئے، کھانے کیلئے پیسے نہیں ، حکومت نے کسان دشمن پالیسی اپنا رکھی ہے۔