آبادی کے لحاظ سے پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اس کا بارڈر سرحد اور سندھ سے ملتا ہے۔ پنجاب میں چند سالوں میں سنگین نوعیت کے جرائم میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے جس کی بنیادی وجہ بیروزگاری میں اضافہ، نوجوانوں کا بے راہ روی کی طرف راغب، سوشل میڈیا کا استعمال اور معیاری تعلیم کا فقدان سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز نے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلوں میں پولیس سروس کے مایہ ناز سپوت چودھری سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کیا ،انہوں نے ادارے میں اصلاحات کے ساتھ پروفیشنل ٹیم ورک کا نتخاب کیا اور کرپٹ مافیا کے خلا ف گھیراؤ تنگ کر دیا جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ آج پنجاب میں پاکستان کے دوسرے صوبوں کی نسبت کرپشن کا ناسور کافی حد تک کنٹرول نظر آتا ہے، وہ سائل کی شکایات سنتے اور فوری میرٹ پر احکامات جاری کرتے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے ساتھ ان کو ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بدمعاش ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مشکل ترین ٹاسک دیا گیا ،جو انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا اور چند ہفتوں میںاس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں ایک نیا ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی(کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ )کاقیام عمل میں لایا گیا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کیفر کردار کو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈر خوف کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جرائم کی دنیا سے توبہ کرکے بھاگ رہے ہیں، چندشرپسند عناصرنے سیاسی ایما پر شریف شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔ امن وامان کی بحالی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سی سی ڈی چودھری سہیل ظفر چٹھہ متعدد اضلاع میں ڈی پی او تعینات رہے اور جس جگہ بھی تعینات رہے لو گ آج بھی ان کو جھولیاں اٹھاکر دعائیں دیتے ہیں۔ ان کا شمار بہادر ،فرض شناس، محب الوطن پولیس آفیسر میں ہوتا ہے، حکومت پاکستا ن کو ان کی خدمات کے عوض قائد اعظم پولیس میڈل ،تمغہ جرأت سے نوازا جائے۔ ان شا اللہ مستقبل قریب میں یقینی طور پر اعلی کارکردگی کی بنا پر آئی جی پنجاب ،سرحد یا سند ھ خدمات سرانجام دیں گے۔ پنجاب کی غیور عوام نے ان کو فاتح کنٹرول کرائم کا خطاب دیا ہے جو ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب سلطان احمد چودھری صاحب نیک نام پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ زمانہ جانتا ہے۔ وہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ایک ہیں ،ممتاز کالم نویس مصنف سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ ،سابق آئی جی سندھ سینٹر رانا مقبول احمد مرحوم نے جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں، وہ ملک وقوم اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو عوام کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، عوام میں وہ علم دوست کی شہرت سے جانے جاتے ہیں ۔محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس ،رینجر ،مسلح افواج عوام کے تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔