
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا دی ، پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کیلئے فیکٹری لگائی جائیگی، وزیراعلیٰ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی، وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی ، ٹیک ویلی کے سی ای او عمرفاروق بھی موجود تھے،ملاقات میں بتایا گیا گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، طلبہ کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور''اے آئی جیمنی'' بھی انسٹال کیا جائیگا، انگلش لرننگ کیلئے ''ریڈ آلانگ'' سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا،گوگل کروم بک میں ''کین وا'' سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا، گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے مریم نواز کی ویثرنری قیادت کو سراہا، گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا، مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کیلئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا، گوگل فارایجوکیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی، دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے، گوگل فارایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے،مریم نواز نے گوگل فارایجوکیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا عزم ہے،پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔