08-11-2025

چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینے کا فیصلہ


کراچی(بیورورپورٹ) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کیلئے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چودھری نے کہا چینی کمپنی کوشپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے،پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانے کی گنجائش ہوگی ،پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرے گا، دوسری شپ یارڈ بنانے کیلئے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔