
اسلا م آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ شجاعت حسین سے ملاقات کی،چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں شافع حسین بھی موجود تھے،محسن نقوی نے چوہدری شجاعت سے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔