
واشنگٹن(بیورورپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا پاکستان، چین ، روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو تجربات سے باز ہے،امریکی ٹی وی پروگرام ''60 منٹس ''کو دئیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے،شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں مگر اعلان نہیں کرتے، امریکہ کے پاس اتنا بڑا ایٹمی ذخیرہ ہے جودنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ایٹمی تجربات ضروری ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے ہتھیار کام کیسے کرتے ہیں،روس اور چین تجربات کر رہے ہیں مگر خاموشی سے، ہم واحد ملک ہیں جو نہیں کرتے اور میں یہ نہیں چاہتا ہم واحد ملک رہیں جو تجربات نہ کرے،ٹرمپ نے زور دے کر کہا امریکہ زیادہ شفاف طریقے سے کام کرتا ہے،ہم کھلا معاشرہ ہیں، ہم سب کچھ عوام کے سامنے رکھتے ہیں، اگر دوسرے ممالک تجربات کر رہے ہیں تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے۔