10-12-2025

برادر ممالک کا دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون ، عسکری روابط، تربیتی اشتراک، دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور
خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے: سید عاصم منیر



راولپنڈی (بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع ، سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا، ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا، وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا مصر پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے،فیلڈ مارشل ، مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔