
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے غلطیوں سے سیکھا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے جیل میں ملاقات ملکی اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں قانونی امور پر مشاورت کیلئے ہوتی ہے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتیہوئے وفاقی وزیر نے کہا جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کیلئے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی،پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکہ میں کہتے رہے میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا،عطا تارڑ نے کہا نوازشریف اور محترمہ بینظیر نے ملک کیلئے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کیں،شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔