
بنوں سرونگی اڈا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
لکی مروت،بنوں (نمائندہ مشرق) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں پولیس اہلکار شہید، 5 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق لکی مروت میں خودکش بمبار نے پولیس سٹیشن تجوڑی کی موبائل کو نشانہ بنایا، خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے،حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،دوسری جانب بنوں سرونگی اڈا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل طارق شہید ہوگیا۔