
لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے، مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں، امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کامعترف ہے، فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سالوں کا مسئلہ چند ماہ میں حل کردیا ، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا، پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا سٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا فوربز میگرین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابل تعریف قرار دیا، فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے۔