
عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے،خطاب
اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا یہ سب چہ مگوئیاں ہیں، صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا میں مجھے گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا، کوشش کریں گے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے،پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی، ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا آپ میں سے چور کون ہیں۔