10-12-2025

مریم نواز کے کا م کرنے کی رفتار ترکیے سے بھی تیز،عوام قائد اعظم ، نواز شریف کے مدا ح ہیں:ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی گفتگو
باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ، مجوزہ اکنامک زون کا نام ''صدر رجب طیب اردوان سپیشل انڈسٹریل زون'' رکھنے کی تجویز



فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی اصولی، جرأت مندانہ آواز پوری امت کیلئے اعتماد کا ذریعہ ہے،کشمیر سے غزہ تک، پاکستان اور ترکیہ کے موقف میں کوئی دوری نہیں:وزیر اعلیٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اوررکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی،وزیر اعلی نے ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ، اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور کلائمیٹ اسمارٹ انفراسٹرکچر میں مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا برہان کایاترک کی لاہور آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، برہان کایاترک کا دورہ لازوال بھائی چارے،مشترکہ تاریخی ورثے اور باہمی اعتماد کا زندہ ثبوت ہے،بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے میں پاک ترکیہ اعلیٰ سطح روابط امن و استحکام اور خوشحالی کے اجتماعی عزم کو مضبوط بنا رہے ہیں،ہر بحران،انسانی المیے یا ماحولیاتی سانحات پاکستان اور ترکیہ نے ہر آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کیساتھ ہر وقت کھڑے رہنا لازوال محبت کا اظہار ہے،پاکستان اور ترکیہ انصاف، خودمختاری اور انسانی وقار کے اصولوں پر ہمیشہ یکجا کھڑے رہے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہا فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی بے خوف، اصولی اور جرأت مندانہ آواز پوری امت کیلئے اعتماد کا ذریعہ ہے،کشمیر سے غزہ تک، پاکستان اور ترکیہ کے دلوں اور موقف میں کوئی دوری نہیں،کلائمیٹ قانون سازی،مقامی حکومت،ڈیجیٹل ایکسچینج اور یوتھ ایمپاورمنٹ میں تعاون پاک ترک تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا،پاکستان ترکیہ باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان نے مجوزہ اکنامک زون کا نام ''صدر رجب طیب اردوان سپیشل انڈسٹریل زون'' رکھنے کی تجویز دی ، رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیے سے بھی تیز ہے،ترکیے کے عوام قائد اعظم ، نواز شریف کے مدا ح ہیں۔