10-12-2025

نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر، فضائی آلودگی مقررہ حد سے20 گنا زائد ،صدر ہاؤس ،انڈیا گیٹ کے درمیان حد نگاہ صفرپرآگئی
چہل قدمی خطرناک،سانس کے مریضوں کی تعداد میں40فیصد اضافہ،مودی حکومت شہریوں کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے



واشنگٹن ( بیورو رپورٹ ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے بھارت کی ترقی کا پردہ چاک کردیا ، رپورٹ کے مطابق نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے جہاں فضائی آلودگی مقررہ حد سے20 گنا زیادہ ہے،صدر ہاؤس اورانڈیا گیٹ کے درمیان حد نگاہ صفرپرآگئی،چہل قدمی صحت مند سرگرمی ہے لیکن نئی دہلی میں واک کیلئے باہر جانا بھی خطرناک ہے،ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا،مودی سرکار ہیلتھ ایمرجنسی نافذکرنے کے بجائے مانیٹرنگ سٹیشنز کے باہرانٹی سموگ گن چلا کرشہریوں کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے،بھارتی حکومت پر مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا تلف کرنے کا بھی الزام ہے۔