
واشنگٹن (خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے، پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلوں کی معطلی ختم کرنے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا،ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا امریکہ مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا،ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے،ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کی دیکھ بھال تک نہیں کرسکتے، امریکہ کو ایسے افراد کی ضرورت نہیں۔