
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا حالیہ سیلاب سے معاشی شرح نمو میں 0.5 فیصد کمی کا خدشہ ہے،وزیر خزانہ سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹس کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیر خزانہ نے پائیدار معیشت، گرین فنانس اور موسمیاتی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا حالیہ سیلاب سے معاشی شرح نمو میں0.5فیصد کمی کا خدشہ ہے،وزیر خزانہ نے ایس ایم ایز کے مالیاتی نظام کی بہتری اور دستاویزی عمل میں مدد ضروری قرار دی، ملاقات میں پاکستان کی درجہ بندی اور پائیدار مالیاتی فریم ورک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،عالمی اکاؤنٹنگ اداروں کیساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،چیئرمین ایس ای سی پی نے انشورنس، پنشن اور کیپٹل مارکیٹ اصلاحات پر بریفنگ دی اور جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کو مالیاتی تعلیم میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔