
نارنگ منڈی(نامہ نگار) اہل علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد مشتاق مرحوم کے نام پراور انکے بیٹے حاجی عمران شہید کے ایصال ثواب کے نام پر قادری بازار کے سامنے حاجی محمد مشتاق ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر حاجی چوہدری ارشد ورک حاجی چوہدری انعام اللہ ورک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
جبکہ دیگر معزز شخصیات ملک عبدالرشید حاجی مولانا عثمان ربانی مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا سرمد رانا انعام اللہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی حاجی محمدمشتاق ٹرسٹ اسپتال کے حاجی محمدیعقوب حاجی محمد اشفاق اور حاجی محمد عامر شہزاد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر چوہدری ارشد ورک نے کہا حاجی محمدمشتاق ٹرسٹ اسپتال نارنگ مریدکے کی عوام کیلئے خاص کر غریب اور مستحق عوام کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا حاجی محمد مشتاق ٹرسٹ اسپتال کے سربراہ حاجی محمد عامر شہزاد کا کہنا تھا تین دن فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے اس اسپتال میں آنکھوں کی امراض اور دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کام کررہی ہے مفت چیک اپ خاص کر آنکھوں کا چیک اپ یہاں تک کہ آنکھوں کے آپریشن بھی کئے جائیں گے مریض کو صرف لینز کے پیسے ادا کرنا ہونگے اس اسپتال کے بنانے کا مقصد مرحومین حاجی محمد مشتاق اور حاجی عمران شہید کیلئے ایثال ثواب ہے یہاں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بالکل مفت چیک اپ ادویات دیگر سہولتیں میسر ہونگی۔