
چوچک (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 9 جیڈی میں گزشتہ کئی روز سے ٹیلی نار نیٹ ورک مسلسل بند ہونے کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نیٹ ورک نہ ہونے کے سبب رابطہ کرنا ناممکن ہو گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کی خرابی کے باعث طلبہ کی آن لائن پڑھائی، کاروباری امور اور روزمرہ رابطے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
موبائل سروس نہ ہونے سے ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے،شہریوں نے ٹیلی نار انتظامیہ اور پی ٹی اے سے فوری نوٹس لینے اور نیٹ ورک کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی مشکل میں کمی لائی جا سکے۔