
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ تحفظ اسلام میں آج بھی منبرومحراب کا کردار کلیدی ہے ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے خدمت انسانیت بہترین اور عظیم عبادت ہے موجودہ حالات میں وطن عزیز کے تحفظ کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا پاکستان میں امن کی ضرورت ہے۔
وہ صدر پریس کلب ارشد شاکر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیال شریف آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا تاہم سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت خواجہ محمد ضیائ الحق سیالوی کے فیصلہ کے مطابق سیاسی مستقبل اور سیاسی جماعت کا فیصلہ کیا جائیگا سجادہ نشین سیال شریف کا حکم ہمارے لیے قابل صد احترام ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے منظور ہو گا لیکن یہ بات طے ہے کہ سیاسی مخالفین کے لیے سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔