
ماموں کانجن(نامہ نگار)نامعلوم چور محنت کش کا دو لاکھ روپے مالیتی لوڈر رکشہ چوری کر کے فرار۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چور طارق کالونی محلہ جٹاں والے کے رہائشی شہباز ولد ایوب جٹ کا لوڈر رکشہ جو کہ گھر کے باہر کھڑا تھا چوری کر کے فرار ہوگیا متاثرہ مالک نے لوڈر رکشہ اپنے گھر کے باہر درخت کیساتھ لاک کررکھا تھا چور لاک توڑ کر چوری کر کے فرار ہوگیا نامعلوم چور کی رکشہ چوری کرتے ہوئے سی سی،ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوگئی۔
،مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم چور کی تلاش شروع کردی۔