
احمد نگر چٹھہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پٹرولنگ پولیس بھی سرگرم شہریوں کو ٹریفک کے قوانین کے خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانولہ وسیم اختر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع گوجرانولہ ذوالفقار علی ورک کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے انچارج چوکی کلاسکے محمد یٰسین نے عملہ کے ہمراہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر درجنوں افراد خلاف مقدمات درج کروا دئیے انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی کلاسکے محمد یسین نے میڈیا کو بتایا افسران بالا کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی ہیلمٹ اور لائسنس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کم عمر بچوں کی زندگی کی حفاظت اور روڈ ڈرائیونگ کے لئے لائسنس کا حصول یقینی بنائیں۔