19-01-2026

تحصیل پریس کلب ملکوال کا اہم اجلاس

ملک وال(تحصیل رپورٹر) تحصیل پریس کلب ملکوال کا اہم اجلاس، سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں امیدواران نے درخواستیں جمع کروا دیں، صحافتی امور بارے اہم فیصلے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب ملکوال کا اہم اجلاس عبوری صدر تجمل محمود جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حاجی محمد اشرف، چوہدری منیر احمد، شہزادہ امجد عباس، محمد نفیس انجم، ارشد پرویز سندھو، سید شکیل عباس،، راجہ عدیل، ثقلین صابری، ارشد مغل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
انتخابات برائے سال 2026ئ کیلئے امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جس کیلئے شاہین گروپ سے صدر کیلئے چوہدری منیر احمد، سینئر نائب صدر کیلئے طاہر منیر وڑائچ، جنرل سیکرٹری کیلئے محمد نفیس انجم، اتحاد گروپ سے صدر کیلئے شہزادہ امجد عباس، سینئر نائب صدر کیلئے سید محسن رضا، جنرل سیکرٹری کیلئے عنایت اللہ انجم نے الیکشن کمشنر حاجی محمد اشرف کو درخواستیں جمع کروائیں جن کی 15 دسمبر تک سکروٹنی کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران صحافتی امور بارے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ واضح رہے کہ تحصیل پریس کلب ملکوال کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ 03 جنوری 2026ئ کو ہو گی جس کے بعد کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔