
الہ آباد(نمائندہ خصوصی) نئے ٹریفک قوانین اور بے جا ٹیکسز کے خلاف پنجاب بھر کی طرح الہ آباد کنگن پور میں ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال،بس اڈوں میں مسافروں کا رش جبکہ مین روڑ ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ،الہ آباد،کنگن پور میں تمام لوکل و ڈی کلاس اڈا مالکان کی ہڑتال کے باعث مین قصور دیپالپورروڑ ویرانی کا منظر پیش کرتارہا الہ آباد سے براستہ چھانگا مانگا ٹو لاہور جانے والی تمام پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ بند رہی جبکہ الہ آباد اور کنگن پور سے اوکاڑہ ،قصور،لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام لوکل و ڈی کلاس بس اڈوں پر مسافر زلیل و خوار ہوکر واپس گھروں کی طرف یا پھر منہ مانگے دام وصول کرنے والے رکشوں اور کیری ڈبہ مالکان کی چاندی لگی رہی۔
واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے نئے ٹریفک قوانین اور بے جاچالانوں کے خلاف پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے چار روز کے لئیے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔