
پتوکی (سٹی رپورٹر )ملتان روڈ کٹا فارم کے قریب زرعی رقبے میں مرغوں کی لڑائی اور جوا کروانے کی خفیہ اطلاع پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کی بروقت کارروائی، متعدد افراد گرفتار جبکہ اہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔مخبر خاص کی جانب سے اطلاع ملنے پر کہ ملتان روڈ بھونیکی موڑ کے قریب کٹا فارم کے پاس زرعی زمین میں مرغوں کی لڑائی پر بڑے پیمانے پر جوا جاری ہے۔
، تھانہ صدر پتوکی پولیس نے فوری چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس ٹیم کے پہنچتے ہی موقع پر موجود متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تاہم پولیس پارٹی کو دیکھ کر غفران، اویس، ارشد اور 6 سے 7 نامعلوم افراد مرغے لپیٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔