19-02-2026

ماموںکانجن کو ہر صورت تحصیل بنوائیں گے، جہانزیب صفدر
تمام متعلقہ عہدیداران کو اس حوالے لیٹرز جمع کروادئیے،رہنما مسلم لیگن

ماموںکانجن (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 103 چوہدری جہانزیب صفدر کا روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصل آباد کی تحصیلوں میں اضافہ میں مامونکانجن کا نام شامل نا کرنے جیسی زیادتی بالکل نہیں ہونے دیں گے، اس حوالے سے وہ کمشنر فیصل آباد سمیت دیگر متعلقہ تمام عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں، جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھی تحریری خط بجھوا کر متعلقہ تمام حالات سے آگاہ بھی کر دیا ہے، اور انہیں پوری امید ہے کہ حکام انہیں مایوس نہیں کریں گے۔