19-02-2026

سانگلاہل:گندم کا پیداواری مقابلہ، کاشتکاروں سے درخواستیں طلب
ہر تحصیل سے 10 بہترین پلاٹس منتخب کرکے انعامات دیئے جائینگے،زراعت آفیسرمحمد منیب

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے صوبہ بھر میں پیداواری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مرد و خواتین کاشتکار شرکت کے اہل ہوں گے، مقابلہ میں وہ کاشتکار درخواست دے سکتے ہیں جو 5 ایکڑ یا اس سے زائد قابلِ کاشت زرعی اراضی کے مالک ہوں، مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمیندار اور مزارعین/ٹھیکیداران بھی تحصیل کمیٹی سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد مقابلہ میں حصہ لے سکیں گے زراعت آفیسر چوہدری محمد منیب نے بتایا کہ آبپاش علاقوں کے کاشتکار 5 ایکڑ جبکہ بارانی علاقوں کے کاشتکار 2 ایکڑ متصل گندم کی فصل مقابلہ کیلئے پیش کریں گے۔
، جس میں منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشت کیا گیا ہو۔،ہر تحصیل سے 10 بہترین پلاٹس منتخب کیے جائیں گے، جبکہ ضلعی سطح پر تمام تحصیلوں سے منتخب فیلڈز کی برداشت کے بعد نتائج مرتب کیے جائیں گے،ہر ضلع میں سب سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے تین کاشتکاروں کو بالترتیب اول، دوم اور سوم انعامات دیے جائیں گے، جبکہ صوبائی سطح کے انعامات کا فیصلہ ضلعی سطح پر منتخب ہونے والے کاشتکاروں میں سے کیا جائے گا،مقابلہ کی نگرانی تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح کی کمیٹیاں کریں گی، جبکہ صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔،کاشتکار اپنی درخواست متعلقہ نمبردار سے تصدیق کروا کر جمع کروائیں گے، تاہم برداشت سے قبل زمین کے ریکارڈ کی مزید تصدیق تحصیل کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی،محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مکمل درخواستیں قومی شناختی کارڈ، خسرہ/جمع بندی اور کاشتکاری کے ثبوت کے ہمراہ 31 جنوری 2026ء تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کروائیں، زراعت آفیسر محمد منیب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فیلڈ ٹیم گاؤں گاؤں جا کر اعلانات بھی کروا رہی ہے، فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں بھی تشہیر کی جا رہی ہے تاکہ زمیندار حضرات زیادہ سے زیادہ اس مقابلہ میں حصہ لیں، درخواست فارم محکمہ زراعت توسیع کے آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔