19-02-2026

شہباز ورک شیخوپورہ بار کے صدر، آمنہ شہادت سیکرٹری منتخب
پولنگ کا پرامن انعقاد،وکلاء نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کیا

شیخوپورہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات ہفتہ کے روز پْرامن ماحول میں مکمل ہو گئے۔ وکلائ برادری نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا اور اپنی نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے شہباز ورک 864 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدِ مقابل عاصم حمید بھنگو 766 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔سیکرٹری کے عہدے پر آمنہ شہادت بھٹی نے نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے 1049 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی اپنے نام کی۔ ان کے مقابل امیدوار رانا حافظ طارق 586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
آمنہ شہادت بھٹی کی کامیابی کو وکلائ برادری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔نائب صدر کے عہدے پر ثاقب نے 903 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، جبکہ شبیر 700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔