
فروکہ /سرگودھا (تحصیل رپورٹر)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 79حاجی احمد کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے قومی مفاد اور ملکی وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ جہاں بھی مقیم ہے اپنے وطن کے وقار استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بہترین شناخت کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجنگ کے دور میں قوم کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور آپس کے اختلافات کو بالا تر ہوکر ملکی مفاد کی خاطر ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ملکی مسائل کا خاتمہ ہو اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہو انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جو کہ اللہ اور اس کے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر قائم ہوئی ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ ریاست مدینہ کی حفاظت اپنی جان سے بھی بڑھ کر کریں انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ہمیں وطن عزیز کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔