19-02-2026

شیخوپورہ میں عطائی کے ہاتھوں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق
پولیس نے آرائیاں والا کے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں عطائی کے ہاتھوں دو بچوں کی ہلاکت کا معاملہ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ اور دیگر محکمہ صحت کے افسران کی عدم توجہی ولاپرواہی عطائیوں کی ضلع بھر میں بھرمار بھکھی روڈ کی آبادی آرائیاں والا میں عطائی کے غلط علاج معالجہ سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایچ او اے ڈویژن محبوب بھٹی نے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے بچوں کے باپ جاوید نذیر کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔گائوں میں دو کمسن بچوں کی لاشیں پہنچنے پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہے۔