19-02-2026

سفرمعراج سرکاردوعالم ۖ کا عظیم معجزہ ہے، سید اظفار حیدر
معراج پر اللہ تعالیٰ نے نمازکاتحفہ اورسورہ بقرہ کی آخری دوآیات عطافرمائیں، خطاب

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مرکزی رضوی جامعہ مسجد کے خطیب پیر سید اظفار حیدر مکانشریفی نے کہاہے کہ سرکاردوعالم کے بے شمارمعجزات میں عظیم معجزہ سفر معراج ہے، مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک کے سفر میںسرکاردوعالم نے تمام انبیاء کرام علیہ السلام سے ملاقاتیں فرمائی،آپ نے شب معراج کی رات امامت کروائی اورتمام انبیاء کرام مقتدی بنے،اللہ تعالیٰ نے سرکاردوعالم کوجنت ودوزخ کے مشاہدے کروائے، قدرت کی نشانیاں دکھائی،معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے نمازکاتحفہ دیا،سورہ بقرہ کی آخری دوآیات عطافرمائیں،وہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
،سید اظفار حیدر نے مزید کہاکہ معراج کی رات سرکاردوعالم نے جو مشاہدات کئے ، اسے اُمت کی اصلاح کیلئے بیان کیا، تاکہ قیامت تک کیلئے اُمت کی رہنمائی ہوسکے،انہوں نے کہاکہ جب مشرکین مکہ نے سرکاردوعالم کے سفر معراج پرشک کیا تو خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق نے واقعہ معراج کی تصدیق فرمائی اورکہاکہ حضور اکرم نے جو بات کہی وہ بالکل سچ ہے اورمیں اس ے بڑھ کر آپ کی ہربات پر تصد یق کرتاہوں جس کے بعد حضوراکرم نے حضرت ابوبکر کو ''صدیق''کالقب دیا،انہوں نے کہاکہ سفر معراج سے ہمیں دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے کئی سبق ملتے،جن کامو ں کوشریعت نے روکا ہے، اس سے رک جاناچاہیے، انہوں نے کہا کہ سفر معراج عالم بیداری میں ہوا، معجزہ ایک ازلی صداقت، عطائے رب جلیل اور پیغمبرانہ جلال کا آئینہ دار ہوتاہے، انسانی ذہن سفر معراج کی جزئیات کا احاطہ نہیں کر سکتا، سفر معراج کے دوران حضور نبی اکرم نے ان گنت عجائبات کا مشاہدہ فرمایا جن کی تفصیلات احادیث کی ہزار ہا کتب میں پھیلی ہوئی ہیں، حضور نبی اکرمۖ کی ذات کو یہ شرف اور امتیاز حاصل ہے کہ انہیں معراج کی شب مشاہدہ و دیدار حق نصیب ہوا جبکہ دوسرے اہل ایمان کو یہ سعادت آخرت میں نصیب ہو گی، احادیث مبارکہ میںہے کہ آپۖ کو جنت، دوزخ اور احوال آخرت کا مشاہدہ کروایا گیا جبکہ باقی سب کو ان کا چشم دید مشاہدہ موت کے بعد کروایا جائے گا۔