19-02-2026

قصور :مختلف مقامات لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا
کوٹ نظام دین نول سے اسحاق کی بیٹی، محلہ ٹلے والی سے اصغر کا بیٹا اغوا ہوگیا

قصور(نمائندہ خصوصی) دو مختلف مقامات جواں سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ نظام دین نول قصور کے رہائشی محمد اسحاق ولد جان محمدنے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری 15سالہ بیٹی (ع) کو اغوا کرکے لے گئے ہیں جس پر پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرلیاجبکہ محلہ ٹلے والی مسجد پھول نگر کے رہائشی اصغر علی ولد فضل دین نے پولیس تھانہ سٹی پھول نگر کو بتایا کہ میرا 21سالہ بیٹا دانیال 1بجے دن بینک سے پیسے نکلوانے کے لیے گیا جوتاحال واپس نہ آیا ہے۔ مجھے شبہ ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے میرے بیٹے کو اغوا کرلیاہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔