
ملتان( بیوروررپورٹ) وحدت یوتھ پاکستان کا دو روزہ پیروان ولایت کنونشن ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی صدر ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی، مرکزی نائب صدر مولانا راجہ مصطفی حیدر،مولانا تصور مہدی، میاں رضا سمیت مرکزی کابینہ کے اراکین، ڈویڑنل اور تحصیل نمائندگان نے شرکت کی۔
کنونشن کے دوسرے روز علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان کی ذمہ داریاں اور ان کے اہداف پر گفتگو کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے اکثریت رائے سے مولانا راجہ مصطفی حیدر کو نیا مرکزی صدر منتخب کیا گیا نومنتخب صدر سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔