
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارقبضہ سے بھاری مقدار میں افہیم برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی چوہدری اثر علی کی سربراہی میں لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم ثمر خان کو آریہ نگر لٹن روڈ سے گرفتار کر کے 1160 گرام افیم برآمدکر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔
،ملزم علاقہ کے گردو نواح میں چل پھر کر منشیات سپلائی کرتا تھا، ایس پی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔