
لاہور ( سٹاف رپورٹر)ادارۂ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور ' میں نظریاتی سمر سکول کے پر رونق آغاز کے بعد تیسرے دن طلبا و طالبات نے قومی ترانہ کے آداب سیکھے اور مل کر پڑھتے رہے۔بچوں کو بتایا گیا کہ قومی ترانی کسی بھی قوم کی شناخت اور پہچان ہوتا ہے لہٰذا اسے باادب انداز میں پڑھا اور سنا جائے۔
تھنک ٹینک کی خصوصی کلاس میں بچوں نے علم کے حصول اور کتب بینی کے فوائد پر گفتگو کی۔بچوں کو بتایا گیا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے ' آپ مطالعہ کی عادت اپنائیں اور نصابی کے ساتھ ہم نصابی کتب کا بھی ضرور پڑھیں۔ کیونکہ یہ ان کی تخلیقی و ذہنی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہے۔ بچوں میں نظریاتی سمر سکول کے بیجز اور سلیبس تقسیم کئے گئے۔