10-11-2026

سبزہ زار پولیس نے نقب زن گینگ کے2ارکار گرفتارکرلئے
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ، نقدی، گولیاں اور رکشہ برآمد، مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گوارئیہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی نقب زن گینگ کے 2 ارکان گرفتارقبضہ سے اسلحہ،نقدی ،گولیاں اور رکشہ برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹا?ن سدرہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سبزہ زار نے تشکیل دی گئی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن ریسورس کے ذریعے گرفتار کر کے 2 پستول بمہ گولیاں، نقدی اور رکشہ برآمدکرنے کے بعد مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ،ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے اعوان ٹاؤن شہری کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور موبائل فون چوری کیاملزمان اشتیاق اور توقیر کو کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے ہیومن ریسورس سے گرفتار کیا گیاملزمان دوران واردات لوڈر رکشہ اور اسلحہ کا استعمال بھی کرتے تھے، ایس پی اقبال ٹا?ن کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔