05-06-2026

پنجاب حکومت کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کر دی: واصف یاسین
ڈائیو، فیصل موورز، راجپوت ٹریولز اور سکائی ویز کے کرایوں میں بھی 10فیصد کمی

ساہیوال(بیورورپورٹ)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے کہا ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ساہیوال سے بین الاضلاعی چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی خصوصی ہدایت پر ڈائیو، فیصل موورز، راجپوت ٹریولز اور سکائی ویز کے کرایوں میں بھی 10فی صد کمی کرووائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام بس و ویگن اڈوں پر کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اوورچارجنگ سے بچایا جا سکے۔ کرایوں کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بتایا کہ خان ٹریولز کاکرایہ ساہیوال سے اوکاڑہ کا 160سے140روپے، میاں فلائنگ کوچ کا ساہیوال سے پاکپتن کا 180سے160، سمندری کا250سے230، فتوموڑ کا120سے 100، چیچہ وطنی کا170سے160، کمالیہ کا 270سے250، رجانہ کا 350سے330، ٹوبہ کا 450سے430جبکہ جھنگ کا 600سے 580روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح چوہان فلائنگ کوچ کا ساہیوال سے لاہور اور ملتان کا 600سے550، بورے والا کا 350سے300بھکر کا1550سے1400اور لیہ کا1350 سے 1200روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ساہیوال سے لاہور اور ملتان (اے سی) بس کا کرایہ 1050سے940، جبکہ نان اے سی کا 600سے500، ساہیوال سے بوریوالا کا450سے400اے سی بس جبکہ نان اے سی350سے300، ساہیوال تاچیچہ وطنی 330سے 300اے سی جبکہ نان اے سی170سے160روپے، جھنگ کا750سے675روپے جبکہ نان اے سی بس کا 550سے500روپے کیا گیا ہے۔ اسی طرح ساہیوال تا گجرانوالہ اے سی بس کا 1750سے1650، ساہیوال تا پاک پتن اے سی بس کا کرایہ200سے180روپے جبکہ نان اے سی کا 180سے 160روپے کر دیا گیا ہے۔